وزیراعلیٰ گلگت بلتستا ن کا ضلعی ہسپتال میں دوشیزہ کے ساتھ زیادتی کا نوٹس، آئی جی پی سے رپورٹ طلب، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جمعرات 24 جنوری 2019 14:53

وزیراعلیٰ گلگت بلتستا ن کا ضلعی ہسپتال میں دوشیزہ کے ساتھ زیادتی کا نوٹس، آئی جی پی سے رپورٹ طلب، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستا ن حافظ حفیظ الرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں چیک اپ کیلئے لائی جانے والی دوشیزہ کیساتھ زیادتی کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پی گلگت بلتستان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اوران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات بھی صادر کئے ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں