گلگت شاہی پولو گراؤنڈ میں میچ کے دوران دو گھوڑوں کے آپس میں ٹکرانے سے گلگت بلتستان سسکاؤٹس کے کھلاڑی محمد عباس جا ں بحق

ہفتہ 20 اپریل 2019 00:15

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) گلگت شاہی پولو گراؤنڈ میں نمائشی میچ کے دوران دو گھوڑوں کے آپس میں ٹکر جانے سے گلگت بلتستان سسکاؤٹس کے کھلاڑی محمد عباس جا ں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

کھیل کے دوران دونوں گھوڑوں کے ٹکراؤسے محمد عباس شدید زخمی ہوگئے تھے جسے ھنگامی طور پر ریسکیو ٹیم کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگئے۔مرحوم کو گلگت کے نواحی علاقہ دنیور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔گلگت بلتستان میں کھیلا جانے والا پولو فری سٹائل پولو کہلاتا ہے جس میں کوئی فاؤل نہیں ہوتا جس کی وجہ سے کھلاڑی عموماً زخمی ہوجاتے ہیں اور اب تک کئی کھلاڑی جاںبحق ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں