شب برات کے موقع پر امن امان کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے فول پروف حفاظتی انتظامات کررکھے ہیں‘ اسسٹنٹ کمشنر گلگت

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:10

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویڑنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے کہا کہ شب برات اور ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کے موقع پر امن امان کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے فول پروف حفاظتی انتظامات کررکھے ہیں‘ شہر کے مختلف علاقوں کو متعلقہ سیکٹرز مجسٹریٹ کی نگرانی میں مانیٹرنگ ٹیمیں ڈیوٹیوں پر مامور کردئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرامن طور پر چراغاں کیلئے محلہ جاتی انجمنوں کی بھرپور تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ امن امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے‘ چراغاں کے موقع پر پٹاخوں اور کسی بھی آتشی اسلحہ سے فائرنگ سخت ممنوع ہے‘ امید ہے امامیہ کونسل عملدرآمد کیلئے محلہ جاتی انجمنوں اور جوانوں کو پابند بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز انجمن امامیہ کونسل کے راہنماوں اور مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ علاوہ ازیں اس سے قبل عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس الحسینی کی قیادت میں وفد نے بھی ملاقات کی جبکہ شہریوں کیلئے گوشت کی فراہمی کیلئے قصاب برادری کے وفد نے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں