گلگت بلتستان میں معذورافراد افراد کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے‘ امجدندیم

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:10

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) چیف منسٹر کے فوکل پرسن برائے معذور افراد امجد ندیم نے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے معذور افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں معذور افراد کے لیے ایک تاریخ رقم ہورہی ہے‘ 70 سال ایک طرف اور پچھلے 2 سالوں کی جدوجہد دوسری طرف۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سب معذور افراد کے متحد ہونے اور ملکر کر اپنے مسائل کو اجاگر کرنے کی ہی برکت ہے کہ آج معذور افراد کو زندگی کے امور میں شامل کیا جارہا ہے گو کہ یہ ابتداء ہے اگر جہد مسلسل جاری رہی تو وہ دن دور نہیں جب لوگ یورپ کے بجائے گلگت بلتستان کی مثال دینگے کہ معذور افراد کس خوبصورتی سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے معذور افراد پر بھی زور دیا کہ لازمی نہیں حکومت ہی ان کے لیے سب کچھ کریں ان پر بھی لازم ہے کہ وہ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے خود بھی محنت کریں۔ گلگت بلتستان سے آئے ہوئے معذور افراد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے حالیہ اقدامات کو سراہا جو انہوں نے معذور افراد کیلیے اٹھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں