لیبر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کا مزدوروںکے حقوق کے حوالے سے اہم اجلاس، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی اور اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا

منگل 23 اپریل 2019 15:35

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) گلگت بلتستان میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی اور اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز جلدکردیا جائے گا،مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ابتدائی طور پر 4 وفاقی قوانین کو صوبے میں لاگو کیا گیا ہے جبکہ مزید 3 قوانین صوبائی کابینہ میں زیر غور ہیں، لیبر قوانین کی منظوری اور نفاذ کے بعد گلگت بلتستان میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اس مقصد کے لئے تمام 10اضلاع میں لیبر انسپکٹر تعینات کیے جائیں گے۔

ابتدائی طور پر 6 لیبر انسپکٹر کی بھرتی کا عمل جاری ہے منصوبے کے تحت تمام اضلاع میں لیبر انسپکٹرز مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔گزشتہ روز مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزات انسانی وسائل کے حکام، لیبر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے سیکریٹری اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ اگلے دس سال کے لئے ڈیسنٹ ورک کنٹری پروفائل 2019ء میں گلگت بلتستان کو بھی شامل کیا جائے گا۔ڈیسنٹ ورک کنٹری پروفائل کے 11نکات ہیں جس کے تحت مزدوروں کی بہتر اوراچھی طرز زندگی کیلئے اقدامات کئے جائیںگے ،پروفائل کے تحت مزدوروں کیلئے مساوات پر مبنی قوانین ،بیمار مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر نے کے ساتھ تعلیم اور روزگار کے مواقع اور آمدنی بڑھانے پر بھی کام کیا جائیگا۔

مزدوروں کی اجرت کا تعین کرنے کے ساتھ یہ بھی دیکھا جائیگا کہ حقیقی اجرت مل رہی ہے کہ نہیں اجرت کے قوانین موجود ہیں یا نہیں اگر نہیں ہیں تو قوانین کا تعین کیا جائیگا، نئی قانون سازی کے تحت مزدوروں کو صحت افزاء ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی اگر کسی مزدور کو کام سے نکالا جاتا ہے تو متبادل روزگار کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات ڈیسنٹ کنٹری ورک پروفائل کا حصہ ہوںگے۔

اجلاس میں چیف پلاننگ کمیشن اسلام آباد سے شاہد حمید، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر لبنیٰ شاہ ناز،ایڈووکیٹ راجہ فیاض الحسن سابقہ سنٹرل ایڈوائزر سیکرٹری ،لیبر گلگت بلتستان ذوالفقار علی شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان ،محکمہ پی اینڈ ڈی ،محکمہ قانون ،مزدور یونین کے نمائندوں ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمائندوں اورمیڈیا کے نمائندوںنے شرکت کی ۔

گلگت بلتستان لیبر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے اجلاس کو گلگت بلتستان میں لیبر قوانین پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ 4 قوانین وفاق سے اڈاپٹ کئے ہیں 3 قانون سازی کیلئے کیبنٹ میں ہیں جبکہ لیبر قوانین اور مزدوری کو مانیٹرنگ کرنے کیلئے لیبر انسپکٹروں کی بھرتی کا عمل جاری ہے اور جلد لیبر انسپکٹر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تعینات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں