گلگت کی سیاسی جماعت کا سربراہ ’راء‘ کا ایجنٹ نکلا، 14رکنی گروہ نے گرفتاری کے بعد بڑے انکشافات کر دیے

’راء‘ نے عبدالحمید کو بھارت بلا کر تربیت دی، پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے 1ارب روپے کی فنڈنگ کی، بچوں کی یورپ میں تعلیم کا خرچ اٹھایا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 20 مئی 2019 18:29

گلگت کی سیاسی جماعت کا سربراہ ’راء‘ کا ایجنٹ نکلا، 14رکنی گروہ نے گرفتاری کے بعد بڑے انکشافات کر دیے
گلگت(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2019) پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے گلگت کی مقامی سیاسی جماعت ’بلورستان نیشنل فرنٹ‘ کا چئیرمین عبدالحمید خان کو 13افراد کے ہمراہ گرفتار کر لیا ہے۔ عبدالحمید اور اس کے گروہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برامد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالحمید بھارتی خفیہ ایجنسی ’راء‘ کا ایجنٹ تھا اور وہ 1999نیپال کے راستے بھارت گیا جہاں اسے 3سٹار اپارٹمنٹ میں رکھا گیا اور پھر اس کے تینوں بیٹوں اور خاندان کے افراد کو بھی بھارت بلا لیا گیا ۔

عبدالحمیدنے انکشاف کیا ہے کہ بی این ایف بنانے کا مقصد گلگت کے نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف ورغلانا تھا اور ’راء‘ نے بی این ایف کو اس مقصد کے لیے 1ارب کی فنڈنگ کی۔

(جاری ہے)

عبدالحمید نے بتایا کہ اس کا ٹاسک گلگت میں اتنشار پھیلانے کی کوشش کرنا تھا اور اس طرح اس نے پاکستان کو غیر مستھکم کرنے کی سازش کرنی تھی۔ ’بلورستان نیشنل فرنٹ‘ کے چئیرمین عبدالحمید خان نے انکشاف کیا ہے کہ اسے بھارت میں کاروبار کرنے کے لیے بھارتی شناختی کارڈ اور دستاویزات بھی بنا کر دی گئیں اور اسے بیٹوں کو بھارت اور یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے سپانسر بھی راء نے کیا۔

عبالحمید خان کو بنا کر دی گئی دستاویزات
عبالحمید خان کو بنا کر دی گئی دستاویزات
عبدالحمید خان نے بتایا کہ اس نے عالمی مالیاتی ادارے کو خط لکھے اور اس طرح اس نے پاکستان میں بننے والے 6مجوزہ ڈیموں کی تعمیر میں معاونت کرنے سے عالمی اداروں کو روکا۔ عبدالحمید خان نے مزید بتایا کہ وہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے برسلز میں ونے والے سیمینارز میں گیا اور اس نے وہاں تقاریر بھی کیں۔ عبدالحمید خان کے مطابق بھارت نے 2015سے 2018کے درمیان پاکستان کے حالات خراب کرنے کے لیے بہت زیادہ گؤفنڈنگ کی۔

 عبدالحمید نے مزید بتایا ہے کہ بی این ایف قوم پرست تنظیم بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے لیے کام کرتی تھی۔ تنظیم کا ہدف ملک کی مختلف یونیورسٹیز کے نوجوان تھے۔ تنظیم کا مقصد نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف مائل کرنا تھا۔ 

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں