گلگت بلتستان میں ہر چیز دو نمبر آرہی ہے جسسے لوگ پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، سینئر وزیر حاجی اکبر تابان

منگل 21 مئی 2019 11:35

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے انکشاف کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہر چیز دو نمبر آرہی ہے دو نمبر اشیاء کے استعمال سے لوگ پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ہر کوئی مریض بنا ہوا ہے آئے روز ہارٹ اٹیک اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوکر لوگ مر رہے ہیں یہ سلسلہ جاری رہا تو آئندہ چند سال بعد سارے لوگ جوانی میں مر جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)کا 100 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم اپنی روایتی چیزوں کو چھوڑ کر دو نمبر اشیاء استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہم طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیچیدہ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے ہمیں اپنی روایتی چیزوں کے استعمال کی طرف دوبارہ آنا ہوگا تاکہ ہارٹ بلڈ پریشر اور دیگر پیچیدہ امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بڑا المیہ اور کیا ہوسکتا ہے کہ ہم زراعت کی طرف توجہ ہی نہیں دے رہے ہیں اور ہمارے نوجوان ملازمت کی طرف راغب ہوگئے ہیں ہمارے پاس اتنے ادارے ہی کہاں ہیں کہ ان سب کے سب کو ملازمت دی جائے اس لئیے نوجوانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہنر سیکھیں اور زمینداری پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ہم معاشی طور پر مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکے انہوں نے کہاکہ گندم کی سبسڈی پر حکومت 7 ارب روپے خرچ کررہی ہے انشا اللہ یہ سبسڈی جلد ختم ہوجائے گی جب سبسڈی ختم ہوگی تو تمام لوگ زراعت کی طرف توجہ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان محنت مزدوری کرنے کے بجائے 15 ہزار روپے میں ملازمت کرنا چاہتے ہیں جو لوگ 15 ہزار روپے ملازمت کریں گے۔ ان کے پاس پنشن کے وقت چند لاکھ روپے کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا ہے اس لئے جوانوں کو مشورہ ہے کہ ہنر سیکھنے پر توجہ دیں محنت مزدوری کریں گے تو دربدر کی ٹھوکریں کھانا نہیں پڑیں گی ورنہ ٹھوکریں کھانا پڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مزدور ڈے پر مزدورں کو چھٹی نہیں ملتی افیسران یہ دن منارہے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں