گلگت پولیس نے اشتہاری مجرم شیر آیاز ولد حجت میر کو گرفتار کر لیا

منگل 21 مئی 2019 11:35

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) کے کے ایچ پولیس نے اشتہاری مجرم شیر آیاز ولد حجت میر ساکن ہوڈر کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او کے کے تھانہ چلاس جاوید اقبال شاہ کی قیادت میں سٹی پولیس اور کے کے ایچ پولیس کی بھاری نفری نے ہوڈر دار میں چھاپہ مار کر ملزم شیر آیاز کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ مجرم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 48/18, 302/109/34 کے کے ایچ تھانے کو مطلوب تھا۔ ایس پی دیامر عمران کھوکھر کی ہدایات پر دیامر پولیس مجرمان اشتہاری کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانا پولیس کی اولین زمہ داری ہے جس کے لئے دیامر پولیس کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں