سیاحت کے فروغ کے لیے وزیراعظم عمران خان کا ایک اور بڑا قدم

گلگت میں 20سال سے بند سیدو شریف ائیرپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 26 مئی 2019 00:17

سیاحت کے فروغ کے لیے وزیراعظم عمران خان کا ایک اور بڑا قدم
گلگت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اور احسن قدم اٹھا لیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت ہر گلگت میں موجود سیدوشریف ائیرپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیدوشریف ائیرپورٹ گزشتہ 20سال سے بند ہے۔ گلگت کے پرفزاء مقام پر موجود اس ائیرپورٹ کو 20سال قبل دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر بند کر دیا گیا تھا اور اس کے بعد سے بند پڑا تھا لیکن اب وزیراعظم عمران خان نے اس ائیرپورٹ کو عام عوام کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس ائیرپورٹ پر ملک کے اندر سے پروازیں آ سکتی ہیں جن کے ذریعے ہزاروں سیاح ہر سال گلگت بلتستان کی خوبصورتی کو دیکھنے آسکتے ہیں۔ سیدوشریف ائیرپورٹ کو کھولنے کے اعلان سے سیدوشریف اور گلگت کی عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے کیونکہ اب انہیں گھنٹوں لمبا سفر نہیں کرنا پڑے گااور سیاح بھی گلگت میں آ سکیں گے جس سے علاقے کے لوگوں کو روزگار ملے گا اور ہوٹلوں کا کاروبور بھی چل سکے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ افغان امریکہ جنگ کی وجہ سے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کشیدگی بڑھنے لگی اور دہشت گردی کی وجہ سے سیاحوں نے ان علاقوں میں جانا چھوڑڑ دیاتھا اور یہ ائیرپورٹ بھی بند کر دیا گیا تھا لیکن آپریشن ضربِ عذب کے بعد علاقے کے حالات ٹھیک ہونے لگے اور پاک فوج اور انتظامیہ نے مل کر علاقے سے شرپسند عناصر کو نکال باہر کیا جس کے بعد علاقے میں امن قائم ہو گیا ہے۔

دہشتگردوں کی جانب سے گرائے گئے سکول و کالج تعمیر ہو گئے ہیں اور ہجرت کر جانے والے لوگوں نے واپس آپنے گھروں کو آناشروع کر دیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں سیاح بھی اس جنت کے ٹکڑے کو دیکھنے کے لیے جانے لگے ہیں۔ حکومت نے بھی سیاحوں کی سہولت کے لیے 20سال قبل دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر بند کر دیے گئے سیدوشریف ائیرپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں