گلگت بلتستان میں زراعت کے شعبے کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، حافظ حفیظ الرحمن

ہفتہ 15 جون 2019 12:24

گلگت بلتستان میں زراعت کے شعبے کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، حافظ حفیظ الرحمن
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ کے تحت زرعی مشینری کی محکمہ زراعت کو منتقلی کے معاہدے پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں زراعت کے شعبے کی بہتری کے لئے حکومت گلگت بلتستان نے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔

پراجیکٹ کے تحت8 لاکھ کنال زمین کو قابل کاشت بنایا جارہا ہے تاکہ زرعی شعبے میں خود کفالت کی منزل کا حصول ممکن ہوسکے۔ بھارت کی جانب سے غیر قانونی دبائو کی وجہ سے ورلڈ بینک سمیت ڈونر اایجنسیز کا گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں کردار حوصلہ افزائی نہیں ہے۔یو ایس ایڈ سمیت تمام ڈونر ایجنسیز کو چاہیے کہ گلگت بلتستان کے محدود وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر صوبوں سے زیادہ منصوبوں میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

یو ایس ایڈ کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی خوش آئند ہے۔ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر ڈونر ایجنسیز کو گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے نان آرگینک کھاد، سپرے اور دیگر ائیٹم کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس طرح گلگت بلتستان واحد صوبہ ہوگا جو آرگینک اجناس اور پھل پیدا کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بڑے ہوٹلوں میں زراعت کے حوالے سے کانفرنس اور سیمینار کرنے کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے بڑے پر تعیش ہوٹلوں میں سیمینار اور کانفرنس کے انعقاد بے سود ثابت ہوئے ہیں لہذا زراعت کے حوالے کام کرنے اور ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے فیلڈ میں جاکرکمیونٹی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی زرعی شعبے کو فروغ ملے گا۔ مقامی کسانوں کی زندگیوں میں آسانی آئے گا۔ مالی حوالے سے بھی خوشحال ہوںگے جن ممالک نے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے ان ممالک نے زرعی شعبے میں بڑی تیزی سے ترقی کی ہے۔ حکومت گلگت بلتستان بھی زرعی شعبے میںجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں