بھائی چارگی کے فروغ مذہبی، لسانی اور علاقائی تعصبات کی حوصلہ شکنی میں میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان

پیر 17 جون 2019 15:41

بھائی چارگی کے فروغ مذہبی، لسانی اور علاقائی تعصبات کی حوصلہ شکنی میں میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے، پرائیویٹ سیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے اخباری صنعت کا انحصار حکومت پر ہوتا ہے ملک کے دیگر صوبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے پرائیویٹ سیکٹر کا بہت بڑاکردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اخباری صنعت کی بہتری کے لئے پالیسی بنائی اور ادائیگیوں کو بروقت یقینی بنایا ہے، گلگت، غذر، سکردو میں پریس کلب بنائے جبکہ دیگر اضلاع میں پریس کلب کی عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں جن کے لئے باقاعدہ گرانٹ کا آغاز کیا ہے جسے جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے مخلصانہ اقدامات کر رہی ہے، حکومتی کوتاہیوں کی نشاندہی کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے، پریس کلبوں اور صحافی تنظیموں کو بھی چاہیئے کہ زر صحافت کی حوصلہ شکنی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، گلگت بلتستان میں بھائی چارگی کے فروغ مذہبی، لسانی اور علاقائی تعصبات کی حوصلہ شکنی میں میڈیا نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاوہ کسی صوبے نے ترقیاتی بجٹ کی دوسری ریلیز استعمال نہیں کی ہے جبکہ گلگت بلتستان ملک کا وہ واحد حصہ ہے جہاں 100 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں