وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سیکرٹری تعمیرات کو ری کارپٹنگ شاہراہوں کے حوالے سے نیا ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت

ہفتہ 22 جون 2019 13:38

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سیکرٹری تعمیرات کو ری کارپٹنگ شاہراہوں کے حوالے سے نیا ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت میں پہلی مرتبہ شہر کی شاہراہوں کو نیشنل ہائی وی( این ایچ ای) کے معیار کے مطابق ری کارپٹنگ کیا جارہا ہے جس میں پیور مشین کا استعمال کیا جائے گا۔ سیکرٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ گلگت شہر کی شاہراہوں کی ری کاپٹنگ کے کام کی نگرانی کریں تاکہ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جاسکے جن شاہراہوں پر ری کارپٹنگ کا کام شروع کیا گیا ہے ان شاہراہوں پر ٹریفک کا نیا پلان بنایا جائے تاکہ شاہراہوں کی ری کارپٹنگ کا کام بھی جاری رہے اور لوگوں کو بھی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شہید ملت روڈ کی ری کارپٹنگ کے حوالے سے جاری کام کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مقامی افراد اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان شہر کی شاہراہوںکو این ایچ اے کے معیار کے مطابق جدید مشینری کے استعمال سے ری کارپٹنگ کررہی ہے جس میں تاجر برداری اور مقامی افراد کا خصوصی تعاون درکار ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت کے کوہل پر کنکریٹ پلوں کا تعمیر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ کنکریٹ سٹرکچرکی تعمیر سے کوہلوں کی صفائی کا عمل متاثر ہوتا ہے اس لئے حکومت نے کوہلوں پر کنکریٹ سٹرکچر پر پابندی عائد کی ہے جن لوگوں نے کوہلوں پر کنکریٹ پل تعمیر کئے ہیں ان کیخلاف آپریشن کیا جائے اور کنکریٹ پل ختم کئے جائیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو سیکریٹری تعمیرات کی جانب سے شاہراہوں کی ری کارپٹنگ پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں