حکومت نے لو کاسٹ ہائوسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضے فراہم کرنے کا منصوبہ آئندہ مالی سال میں رکھا ہے

زرعی ، پولٹری اور ڈیری کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے 5 سے 12 لاکھ تک قرضے فراہم کئے جائیں گے، وزیر اعلی گلگت بلتستان

ہفتہ 22 جون 2019 13:38

حکومت نے لو کاسٹ ہائوسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضے فراہم کرنے کا منصوبہ آئندہ مالی سال میں رکھا ہے
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے (لو کاسٹ ہائوسنگ سکیم )گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضے فراہم کرنے کا منصوبہ آئندہ مالی سال میں رکھا ہے اور زرعی ، پولٹری اور ڈیری کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے بھی 5 سے 12 لاکھ تک کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ ان قرضوں کا مارک اپ حکومت گلگت بلتستان ادا کرے گی۔

حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے ان انقلابی اقدامات میں شیڈول بینکوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے ان منصوبوں سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ، روزگار کے نئے واقع میسر آئیں اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا جس کے لئے شیڈول بینکوں کو سٹیٹ بینک کی جانب سے مقرر کردہ لینڈنگ پالیسی پر عملدرآمد کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

تمام شیڈول بینکوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ریجنل دفاتر کا قیام گلگت بلتستان میں عمل لائیں تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں آسانی پیدا ہو۔ ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پنجاب بینک کے ریجنل بزنس ہیڈ کے ہمراہ آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ کہ پرائیویٹ سیکٹر کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، گلگت بلتستان میں میگا انفراسٹرکچر تعمیر ہو رہا ہے، روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار انتہائی اہم ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں مدنظر رکھتے ہوئے بینکوں کو چاہیئے کہ وہ ہوٹل انڈسٹری ، زرعی، پولٹری اور ڈیری جیسے اہم شعبے کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بورڈ آف انوسٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ایفاد پروجیکٹ کے تحت زرعی شعبے کو فروغ مل رہا ہے، اس منصوبے سے گلگت بلتستان زرعی شعبے میں خودکفالت کی منزل کی طرف گامزن ہوگا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ بلاسود قرضوں کے سکیم کا اجراء کیا ہے جس کے تحت چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کئے گئے ہیں جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

حکومت گلگت بلتستان موسم سرما میں سیاحت کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ سال سے سردیوں میں بہت زیادہ سیاحت کو فروغ مل رہاہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ پرائیویٹ بینکوں کو چاہیئے کہ وہ گلگت بلتستان میں ایسی پروڈکٹس متعارف کروائیں جن سے عوام کو سہولیات میسر ہوں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں