وفاقی حکومت نے دوست ممالک کو ویزا آن آرائیول کی منظوری دی ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

ہفتہ 22 جون 2019 13:38

وفاقی حکومت نے دوست ممالک کو ویزا آن آرائیول کی منظوری دی ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت گلگت بلتستان بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ یورپی ممالک سے بین الاقوامی سیاح گلگت بلتستان آرہے ہیں لیکن چین اور گلگت کے مابین سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے سنکیانگ اور گلگت بلتستان حکومت کے مابین ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جائیں گے جس سے ہر سال بڑی تعداد میں خنجراب ٹاپ سے واپس جانے والے سیاحوں کو گلگت بلتستان کے خوبصورت مقاما دیکھنے کا موقع ملے گا۔

وفاقی حکومت نے دوست ممالک کو ویزا آن آرائیول کی منظوری دی ہے۔ گلگت بلتستان کی ثقافت کو چین کے تمام صوبوں میں متعارف کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سی پیک چین اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین دوستی کو مزید فروغ ملا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان بین الاقوامی سیاحوں کو بھرپور سہولیات فراہم کررہی ہے۔

ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چائینز کلچرل کونسلر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان سی پیک کے حوالے سے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے اور یہی نہیں گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، گلگت بلتستان نے سی پیک انڈسٹریل زون کیلئے زمین مختص کی اور فزیبلٹی تیار کرکے جے سی سی کے اجلاس میں پیش کی جبکہ دو بڑے ہائیڈرل پاور پروجیکٹس اور سی پیک اکنامک زون کو جے سی سی کے اجلاس میں پیش کیا جن کی منظوری بھی دی گئی، گلگت بلتستان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سی پیک کے ان منصوبوں پر جلد از جلد کام کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں