گلگت بلتستان، سرمایہ کاری فیسٹیول کی کامیابی کیلئے صوبائی حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی، ڈپٹی سپیکرجعفراللہ خان

پیر 24 جون 2019 15:55

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ خان نے کہا کہ گلگت میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اور بکس ایریازکے تعاون سے منعقد ہونے والے سرمایہ کاری فیسٹیول کی کامیابی کیلئے صوبائی حکومت بھرپور تعاون کرے گی اور ملک و بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کی علاقائی روایات کے تحت مہمان نوازی کریں گے سرمایہ کاری فیسٹیول کے انعقاد سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ معاشی صورت حال میں بہتری کیلئے مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان کے صدر عمران علی، بکس ایریازکے چیف ایگزیکٹیوآفیسر میر وائس کے ہمراہ ملنے والے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے سرمایہ کاری فیسٹول کے حوالے سے مکمل بریفنگ دیتے ہوئیگلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اور اسکی اہمیت کواجاگر کیا ،عمران علی اور وائس نے گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ تاجر برادری کے تعاون سے پہلی سرمایہ کاری فیسٹیول میں شریک ہونے والے ملکی و غیر ملکی مہمانوںکے حفاظتی اور رہائشی انتظامات سمیت دیگر اہم معاملات کے بارے بات چیت کی۔

ڈپٹی سپیکر نے سرمایہ کاری کانفرنس کو وقت کی ضرورت اور علاقے میں سرمایہ کاری کیلئے مثبت ابتدا قرار دیا۔وفد نے ڈپٹی سپیکر کو بتایا کہ جولائی میں سرمایہ کاری فیسٹیول کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں فیسٹیول انشاء اللہ گلگت بلتستان کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں