گلگت، موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہنا لازمی قرار دیدیا گیا

پیر 24 جون 2019 15:55

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) سکردو پولیس نے آئے روز کے حادثات سے عوام الناس کو محفوظ رکھنے کیلئے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہنا لازمی قرار دیا ہے اور ہیلمٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جو شخص ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلائیگا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف تحت دفعہ 188ض ف کے تحت سخت کارروائی کی جائیگی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ہمارا مقصد عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ہے، ہیلمٹ نہ پہنے کے باعث آئے روز موٹر سائیکل حادثات میں لوگ زخمی اور جاں بحق ہورہے ہیں۔ ادھر ہیلمٹ کو ضروری قرار دئیے جانے کے بعد ہیلمٹ کی دکانوں پر لوگوں کارش بڑھ گیا ہے اور دکانداروں نے ہیلمٹ کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں