نئے مالی سال کی ترقیاتی اخراجات میں ضلع گلگت میں تعلیمی اداروں کے 19جاری اور 9 نئے منصوبوں کیلئے فنڈز مختص

پیر 24 جون 2019 15:55

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) نئے مالی سال کی اے ڈی پی میں ضلع گلگت میں19جاری منصوبوں (تعلیمی اداروں) کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ 9نئے منصوبوں کیلئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں جس کے تحت ضلع گلگت میں درجنوں سکولوں اور کالجوں کو اپ گریڈ جبکہ کئی نئے سکول بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اے ڈی پی میں شامل جاری منصوبوں میںجگلوٹ میں گرلز اور مڈل ہائی سکول کی اپ گریڈیشن کیلئے 10 ملین روپے، سلطان آباد میں گرلز پرائمری سکول کی تعمیر اور نلتر میں سکول کی عمارت کی دوبارہ تعمیر کیلئی13.446 ملین روپے، بوائز ڈگری کالج دنیور میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک کروڑ 34لاکھ روپے،بوائز ڈگری کالج مناور میں سہولیات کی فراہمی بشمول رابطہ سڑک کی تعمیر کیلئی18-317 ملین روپے، جگلوٹ پیدن داس میں گرلز پرائمری سکول کی تعمیر اور گورنمنٹ مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے کیلئی13.521 ملین روپے، گاشو میں بوائز پرائمری سکول کی تعمیر کیلئی55لاکھ روپے،گرلز پرائمری سکول شروٹ کو مڈل سکول میں اپ گریڈ کرنے کیلئی75لاکھ روپے،جاگیر بسین میں انٹرکالج فار بوائز کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئی80لاکھ روپے،گرلز ہائی سکول جلال آباد کو ہائرسکینڈری سکول میں اپ گریڈیشن کیلئے 70 لاکھ روپے،پڑی میں گرلز اور بوائز مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے کیلئے 80لاکھ روپے،گرلز پرائمری سکول گلوداس کو مڈل سکول کا درجہ دینے کیلئے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے،بوائز ہائی سکول ڈموٹ کو سکینڈری سکول میں اپ گریڈیشن کیلئے ایک کروڑ 96لاکھ روپے،گرلز پرائمری سکول شوٹا حراموش کو مڈل سکول میں اپ گریڈ کرنے کیلئی55لاکھ روپے،بگروٹ میں گرلز پرائمری سکول کو مڈل سکول کا درجہ دینے کیلئی55لاکھ روپے،مناور، ڈموٹ، چکرکوٹ اور سکوار میں چار گرلز مڈل سکولوں کو ہائی سکول کا درجہ دینے کیلئے 50لاکھ ،گرلز ہائی سکول دٹوچی بگروٹ اور گرلز ہائی سکول اوشکھنداس کو ہائیرسکینڈری جبکہ گرلز پرائمری سکول نور کالونی جوٹیال کو مڈل سکول میں اپ گریڈ کرنے کیلئے 50لاکھ روپے،گلگت حلقہ ایک میں پبلک سکول کی تعمیر کیلئے 50لاکھ روپے،جٹ کارگاہ، میاں کالونی جاگیر بسین میں گرلز پرائمری سکول کی تعمیر جبکہ جگلوٹ سئی میں آرمی پبلک سکول کے دوسرے سیکشن کی تعمیر کیلئے 50لاکھ روپے،گرلز ہائی سکول نومل اور گرلز ہائی سکول سسی حراموش کو گرلز ہائرسکینڈری سکول کا درجہ دینے جبکہ بوائز ہائی سکول جلال آباد میں نئے کلاس روم کی تعمیر کیلئے 50لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، گلگت میں محکمہ تعلیم میں جو نئے منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ان میں نلتر، چھلمش بارگو پائین،برمس بالا، شکیوٹ،فیض آباد نومل، مہدی آباد سکوار میں 10پرائمری سکولوں کی تعمیر جبکہ حلقہ تین میں چار پرائمری سکولوں کی تعمیر کیلئے نئے مالی سال کیلئے 40لاکھ روپے رکھے گئے ہیں تاہم ان کیلئے مجموعی طور پر 6کروڑ روپے منظور ہوچکے ہیں،اسی طرح نئے منصوبوں میں جوٹیال،شاہوٹ، چک محلہ ٹو جگلوٹ، پڑی بنگلہ محلہ فارم داس اور کشمیری کوٹ جگلوٹ میں گرلز پرائمری سکولوں کی تعمیر کیلئے 40لاکھ روپے،عیدی محلہ، ڈومیال،سونیکوٹ اور ڈروٹ داس میں موجود گرلز پرائمری مڈل کو ہائی کا درجہ دینے کیلئی20 لاکھ روپے ،بوائز پرائمری سکول، جگلوٹ ،ڈروٹ اور سبیل جگلوٹ کو مڈل سکول بنانے کیلئے 10لاکھ روپے ،گرلز ہائی سکول اپر جوٹیال کو ہائر سکینڈری کا رجہ دینے کیلئے 10لاکھ روپے،ڈموٹ برمس میں مکتب سکول کو توسیع دینے اور اٹھارہ مرلہ زمین خریدنے کیلئے 10لاکھ، گرلز مڈل سکول نلتر پائن،خومر یرکوٹ کو ہائی کا درجہ دینے کیلئے 60لاکھ روپے،ٹورکی اوشکھنداس میں گرلز پرائمری سکول کی تعمیر کیلئے 10لاکھ روپے،گلگت حلقہ نمبر دو میں تمام تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے 40لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں