اسسٹنٹ کمشنرگلگت کی ہوٹلوں، نان بائیوں، فیکٹریوں اور بھٹیوں کے ملازمین کے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کی ہدایت

جمعرات 18 جولائی 2019 15:30

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے ہوٹلوں، نان بائیوں، فیکٹریوں اور بھٹیوں کے مالکان کو اپنے ملازمیں کے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کی ہدایت کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی اور میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کے بغیر کسی کو کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل فوڈ انسپکٹر کو ہدایات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات میں کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ایک ہفتے کے اندر میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کروائیں کیونکہ حال ہی میونسپل فوڈ سیکشن کی جانب سے کرائے جانے والے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ میں کئی ہوٹلوں میں کام کرنے والے ورکروں میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی کی تشخیص ہوا ہے جس کے باعث ہم نے انہیںکام کرنے سے روک دیا ہے اور ان ملازمین کو طبی معائنہ کیلئے متعلقہ ہسپتال بجوادیا ہے اس لئے ایک دفعہ پھر تمام ہوٹلوں، بھٹیوں، بیکریوں، فیکٹریوں کے مالکان کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ورکروں کا میڈیکل فٹنس لازمی قرارد دیں تاکہ کھانے پینے کے سامان تیار کرنے والے ورکروں کو موذی امراض سے بچایا جاسکے،عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیو نکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی اولین زمہ داری ہے بعد ازاں اس موقع پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے مالکان کی جانب سے تعاون نہ کرنے جیسے مشکلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر فوڈ انسپکٹر کو حکم دیا کہ وہ میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے کام تیز کریں جو بھی ہوٹل،نان بائی،فیکٹری،بھٹی اور بیکریوں والے تعاون نہیں کرتے ان کو سیل کرکے رپورٹ دیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں