میونسپل کارپوریشن گلگت نے شہر کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے اقدامات تیز کردئے

جمعرات 18 جولائی 2019 15:30

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) میونسپل کارپوریشن گلگت نے شہر کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے اقدامات تیز کردئے، پرانے ڈسٹ بن ہٹاکر 60 نئے ڈسٹ بن رکھ دیئے گئے، 5 نئی جدید سینیٹری مشینری کو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے جس سے شہر کی صفائی میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیف کوآرپوریشن آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت عابد حسین میر کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے حوالے سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی سرگرمیوں کو مانیٹر کریں تاکہ بہتر طریقے سے صفائی آپریشن کی نگرانی ہوسکے۔اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نئے تنصیف شدہ ڈسٹ بنوں کااستعمال یقینی بنائیں اور کچرا،کوڑا کرکٹ،صفائی کے بعد جمع ہونے والی گندگی کو ڈسٹ بنز میں ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی جدید ویسٹ مشینری کمپیکٹر رات کو ان ڈسٹ بنوں کو اٹھائے گی اور ویسٹ ڈمپ سائٹ لے جاکر تلف کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں