* سپورٹس ڈیسک*

eبلند و بالا پہاڑ ایک اور کوہ پیما کی زندگی نگل گیا ؑمناپن میں میر شکار پیک سر کرنے کی کوشش میں مقامی کوہ پیما جاں بحق جبکہ 3 ساتھی پھنس گئے

جمعہ 16 اگست 2019 21:21

-گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2019ء) نگر کے علاقے مناپن میں چوٹی سر کرنے کی کوشش میں مقامی کوہ پیما جاں بحق جب کہ اس کے 3 ساتھی پھنس کر رہ گئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نگر حسن علی کے مطابق مقامی کوہ پیمائوں کی 4 رکنی ٹیم 6700 میٹر بلند میر شکار پیک سر کرنے گئی تھی۔ چوٹی سر کرنے کے دوران ایک کوہ پیمائوں پھسلنے سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

کوہ پیمائوں کی چار رکنی ٹیم میں طارق عباس، مسرور اور فدا شامل ہیں جب کہ ایک کوہ پیما کا نام تاحال معلوم نہیں کیا جا سکا ہے۔ایس پی نگر حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ پھنسے ہوئے تینوں کوہ پیمائوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج سے ریسکیوہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حسن علی نے کہا کہ کوہ پیما شدید موسمی حالات کی وجہ سے نیچے نہیں اتر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ مناسب ٹریننگ اور چوٹی پر چڑھنے کے راستوں سے واقفیت نہ ہونے کے باعث ان علاقو ں میں کو ہ پیمائوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ریسکیو کے وسائل نہ ہونے کے سبب مقامی انتظامیہ کو پاک فوج کی مدد حاصل کرنی پڑتی ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں