پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سات روزہ دورہ گلگت بلتستان پر اسکردو پہنچ گئے

منگل 20 اگست 2019 00:15

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سات روزہ دور ہ گلگت بلتستان پر پیر کواسکردو پہنچ گئے۔سکردو ائیرپورٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سنئیر راہنماؤں جن میں سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ،پی پی پی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری غیول اور تھایور میں گلیشیئر کے سبب آنے والے سیلاب متاثرین کے پاس بھی رکے اور متاثرہ افراد سے انکی خیریت دریافت کی اور نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیا بلاول بھٹو زرداری 22 اگست کو اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ڈویڑن اور ضلع اسکردو کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔

پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ، سابق وزیراعلی سید مہدی شاہ، رکن گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم ملاقات میں موجودتھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے سعدیہ دانش، شہزاد آغا، بشارت ظہیر، وزیر وقار اور الطاف استوری نے بھی ملاقات کی اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی بلتستان کے راہنماؤں نے خطے کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیااور بلاول بھٹو زرداری نے عہدیداران کو تنظیمی امور کے حوالے سے ہدایات دیں انہوں نے بلتستان کے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کشمیر کے ساتھ وعدوں کو پورا کریں گے، پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی حقیقی آواز ہے، مودی نہ منموہن ہے نہ واجپائی، ہم شروع سے خبردار کرتے آرہے ہیں، مودی کا ہندوتوا کا نظریہ ہے، اسے تو ویزا تک نہیں ملتا تھا،بھارت اخلاقی میدان میں بری طرح جنگ ہار چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں بلتستان کے لوگوں کو سننے آیا ہوں، میں ان سے ملکی مسائل کے حل پر رائے لینا چاہتا ہوں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں