امریکن بورڈ آف سرٹیفکیٹ آف ٹیچنگ ایکسلنس قراقرم یونیورسٹی اور گلگت بلتستان کے اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کو ٹیچنگ کی تربیت فراہم کرے گا

بدھ 21 اگست 2019 22:30

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور امریکن بورڈ آف سرٹیفکیٹ آف ٹیچنگ ایکسلنس کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخظ ہوگیاہے۔باہمی تعاون پر دستخط کرنے کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان کے اساتذہ کے معیار کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کی صلاحیت کو بڑھانا ہے سمجھوتے کے تحت امریکن بورڈ آف سرٹیفکیٹ آف ٹیچنگ ایکسلنس قراقرم یونیورسٹی سمیت گلگت بلتستان بھر کے اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کو بلا معاوضہ ٹیچنگ کی تربیت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

سمجھوتے پر دستخط قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ اور بزنس ڈویلپمنٹ کے نائب صدر افتخار قدرر خان نے کئے۔ سمجھوتے کے تحت سرٹیفکیٹ آف ٹیچرٹریننگ 6 ماہ کی ہوگی۔ ٹریننگ دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے حصے میں عمومی پیشہ ورانہ تربیت آن لائن دی جائے گی اور دوسرے حصے میں مضمون کی مخصوص تربیت دی جائے گی۔جس کے بعد آن لائن ٹیسٹ لی جائی گی۔ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے اساتذہ کو امرکین بورڑ آف سرٹیفکیٹ آف ٹیچنگ ایکسلنس کی جانب سے سند مہیا کیاجائے گا۔ عام طو ر پر چھ ماہ پر مشتمل کورس کی فیس 2800 ڈالر ہے۔مگر گلگت بلتستان کے اساتذہ کے لیے بلامعاوضہ ٹریننگ کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں