قراقرم یونیورسٹی کی لیکچراراسماء ولی پی ایچ ڈی کے لیے HECکا سکالر شپ حاصل کرنے میں کامیاب

جمعہ 23 اگست 2019 23:00

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کی لیکچرر اسماء ولی نے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی پریسٹیجیس سکالر شپ حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

سکالر شپ کے تحت وہ معروف امریکی کلارکسن یونیورسٹی سے کیمپوٹر سائنسز میں پی ایچ ڈی کریں گی۔لیکچرار اسماء ولی قراقرم یونیورسٹی میں پچھلے 12 سالوں سے شعبہ کیمپوٹر سائنسز میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔محترمہ اسماء ولی KIU سینیٹ کی رکن بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں