گلگت ، قدرتی جنگل و جنگلی حیات سے مالامال کھنبری کھرن جنگل میں آگ لگنے سے قیمتی درختان اور ڈیڈ فالن کے نقصان کا اندیشہ

بدھ 18 ستمبر 2019 23:50

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) قدرتی جنگل و جنگلی حیات سے مالامال کھنبری کھرن جنگل میں آگ لگ گئی جس سے چلغوزے کے قیمتی درختان اور ڈیڈ فالن کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ فارسٹ دیامر اپنے کم وسائل اور کم عملہ کے باوجود کھنبری میں لگی آگ قابو میں لانے کیلئے تمام تر کوششیں صرف کر رہے ہیں. سیکرٹری جنگلات گلگت بلتستان شاہد زمان چیف کنزرویٹر آف فارسٹ گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین کی خصوصی درخواست پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے خصوصی طور پر ہیلی کاپٹر فراہم کیا جس میں عسکری زمہ دران کے علاوہ سیکرٹری جنگلات شاہد زمان اور ڈی ایف او گلگت محمد افتخار نے متاثرہ علاقے کا فضائی جائزہ لے کر آگ کو قابو میں لانے کی حکمت عملی طے کی ڈی ایف او داریل تانگیر محمد جاوید ڈی ایف او چلاس محمد جعفر اپنے ٹیم کے ہمراہ کھنبری جنگل میں موجود ہیں اور آگ کو قابو پانے میں مصروف عمل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ دیامر خصوصا ڈی سی دیامر امیر اعظم حمزہ مقامی کمیونٹی اور اہلیانِ داریل سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ فارسٹ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جنگل میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں