قراقرم یونیورسٹی میں "پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانی" کے عنوان پر سیشن کا انعقاد

پیر 14 اکتوبر 2019 18:40

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں "پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانی" کے عنوان پر سیشن کا انعقاد کیاگیا۔سیشن منعقد کرنے کا مقصد طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف صلاحیتں پیدا کرنے سے متعلق توجہ مرکوز کرانا تھا۔

(جاری ہے)

ایک روزہ سیشن کا انعقاد قراقرم یونیورسٹی کے پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر،کے آئی یو سیپچ اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی اور ایس ڈی جیز اسلام نے مشترکہ طور پر کیاتھا۔

ایک روزہ سیشن میں فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔ پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے عنوان پر منعقدہ سیشن میں ڈاکٹر افضال احمد،ڈاکٹر تصور رحیم بیگ،آمنہ نقوی اور حنائ کیانی سمیت دیگر مقررین نے وومن امپاورمنٹ،انٹرپنور شپ سمیت دیگر موضوعات پر حاضرین کو روشناس کرایااور مختلف قسم کی سکلز پیدا کرنے پر زور دیا

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں