پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

پیر 14 اکتوبر 2019 19:50

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت رینج کے چاروں اضلاع کے تمام ایس ایچ اوز و تفتیشی آفیسران نے شرکت کی۔ ورکشاپ سی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جان عالم۔انسداد دہشت گردی کورٹ کے جج محمود الحسن اور ایڈووکیٹ سلیم نے تفتیشی آفیسروں کے استعداد کار کو بڑھانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں انسپکٹرجنرل پولیس ثناء اللہ عباسی صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔آخر میں ڈی آئی جی گلگت رینج وقاص حسن نے تفتیش کے حوالے سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ بھی ایسے ورکشاپس ہوتے رہیں گی جس سے تفتیش کو مذید بہتر انداز سے کرنے میں مدد ملے گی۔ورکشاپ میں ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن بھی شریک تھے ۔ ورکشاپ کے اختتام پر انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب ثناء اللہ عباسی نے تمام معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں