گلگت میں پہلی مرتبہ جدید روڈ انفراسٹرکچر تعمیر کیا جارہاہے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:25

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت میں پہلی مرتبہ جدید روڈ انفراسٹرکچر تعمیر کیا جارہاہے۔ شاہراہوں کی میٹلنگ پیورمشین کے ذریعے کی جارہی ہے جس میں ٹریفک انجینئرنگ،ڈرین ایج ، ڈیوائیڈرز ، گریل، یوٹرن ، زیبرا کراسنگ، روڈ لائننگ اور سگنلز کو یقینی بنایا جارہاہے۔

شاہراہوں کی میٹلنگ اور ٹریفک انجینئرنگ سے شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت شہر کے شاہراہوں کی میٹلنگ اور ٹریفک انجینئرنگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات، گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، انتظامیہ اور کمشنر گلگت کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں کی میٹلنگ اور ٹریفک انجینئرنگ کے حوالے سے متعلقہ محکمے ہفتہ وار اجلاس منعقد کریں جس میں گلگت شہر کی شاہراہوں کی میٹلنگ اور ٹریفک انجینئرنگ کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیں اور وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کو رپورٹ پیش کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اربن ٹرانسپورٹ کے حوالے سے قائم کئے جانے والی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ اربن ٹرانسپورٹ کی کنسلٹنسی دو مہینے میں مکمل کرائی جائے اور اس منصوبے کو جلد از جلد عملی جامعہ پہنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربن ٹرانسپورٹ منصوبے کی منظوری دی گئی ہے اس منصوبے کو جلد از جلد عملی جامعہ پہنایا جائے تاکہ خواتین،خصوصی افراد اور بزرگوں کو سفری مشکلات کو حل کیاجاسکے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ گلگت شہر میں جاری شاہراہوں کی میٹلنگ کے کام میں تیزی لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں کی میٹلنگ کے ساتھ ٹریفک انجینئرنگ کے تحت ڈیوائیڈرز، گریل، زیبرا کراسنگ، روڈ لائننگ، سگنلز اور یوٹرن کی تنصیب کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ گلگت میں جدید انفراسٹرکچر تعمیر کیا جارہاہے۔ سول سوسائٹی، کاروباری طبقہ اور عوام کو چاہئے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔ گلگت شہر کے تمام چوک چوراہوں کی تزائن و آرائش کی جارہی ہے جس سے گلگت شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت نلتر ایکسپریس وے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات کی جانب سے گلگت نلتر ایکسپریس وے پر دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر کنسلٹنسی کے دوران مختلف خامیوں کی نشاندہی کرنے پر براہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کنسلٹنٹ فرم کو نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیئے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں