ہاتھ دھونے کے عالمی دن کی مناسبت سے سٹی گرامر سکول اینڈ ڈگری کالج نومل میں تقریب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 10:40

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ہاتھ دھونے کے عالمی دن کی مناسبت سے سٹی گرامر سکول اینڈ ڈگری کالج نومل میں تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان واحد علی واحدی نے کہا کہ ہاتھ دھونے کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ایسے پروگراموں کی اشد ضرورت ہے جن سے معاشرے اور ماحول کو صاف رکھا جا سکے اور بچوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

چیئرمین سٹی گرامر سکول اینڈ ڈگری کالج کا کہنا تھا کی صوبائی حکومت ٹھیکوں کی سیاست کرنے بجائے نئی نسل کی بہتری اور کردار سازی میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ معاشرہ بہتری کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح بچوں کی بہتر تعلیم ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں اساتذہ کی کارگردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں