لاڑکانہ کے عوام نے پیپلزپارٹی کو مسترد کرکیکرپشن اور دھوکے کی سیاست کا حصہ نہ بننے کو ثابت کردیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:10

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف یوتھ کے رہنماء وزیر عطرت اور کاظم پاشا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو لاڑکانہ کے عوام نے مسترد کرکے ثابت کردیا کہ عوام کرپشن اور دھوکے کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی پیپلزپارٹی شہید بے نظیر کے ساتھ دفن کردی گئی ہے اب بھٹو کی نہیں زرداری کی پیپلزپارٹی ہے جس کا ایک ہی نعرہ ہے کہ کرپشن کرکے مال بناو۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے عوام نے جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کی جماعت کو نشان عبرت بنا دیا۔ گلگت بلتستان میں بھی پیپلز پارٹی کو کھوکھلے نعروں کے ذریعے سہرا دیا گیا تھا۔ اب گلگت بلتستان کے عوام بھی چوروں اور کرپٹ عناصر کی جماعت کو نشان عبرت بنائے گے۔ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ دونوں جماعتیں کرپشن کے مقصد کے ساتھ سیاست کرتے ہیں اور ایک جماعت نوکریاں فروخت کرکے مال بنا چکی ہے اور دوسری جماعت ٹھیکے فروخت کرکے مال بنا رہی ہے۔ مگر تبدیلی کا سورج طلوع ہوتے ہی بے رحم احتساب ہوگا اور لوٹا ہوا قومی خزانے کا تمام مال برآمد کیا جائے گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں