فورس کمانڈر ایف سی این اے نے دیامر کیمپس کے مستحق طلبا کے لیے دس لاکھ،واپڈا بلڈنگ کو خواتین کیمپس کے لیے مختص کرنے سمیت کیمپس سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کا اعلان کردیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:10

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس میں زیر تعلیم مستحق طلبہ وطالبات کے لیے دس لاکھ روپے دینے،واپڈا بلڈنگ کو خواتین کیمپس کے لیے مہیا کرنے سمیت کیمپس کی بہترین سیکورٹی کے لیے مزید سیکورٹی بہتر بنانے کا اعلان کیا۔ اس بات کا اعلان فور س کمانڈر ایف سی این اے نے چلاس کیمپس کے دورے کے دوران طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فورس کمانڈر دورے پر پہنچنے پر کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہنواز نے استقبال کیا اور کیمپس میں جاری تعلیمی وتحقیقی امور سے متعلق فورس کمانڈر کو تفصیلی بریفنگ دینے سمیت فورس کمانڈر کو 28-29نومبر 2019کو دیامر کیمپس میں ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔

(جاری ہے)

طلباء سے خطاب کے دوران فورس کمانڈر نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس نے کم عرصے میں طلبائ کو علم کے حصول کی طرف راغب کرانے میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔

جس پر وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی،کیمپس ڈائریکٹر سمیت دیامر کیمپس کی پوری ٹیم قابل تعریف ہے۔فورس کمانڈر نے دوران خطاب دیامر کیمپس میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت بھی قبول کرلی۔ دیارہے دیامر کیمپس کا دورہ فور س کمانڈر ایف سی این اے نے کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہنواز کی خصوصی دعوت پر کی۔چونکہ فورس کمانڈر آج کل دیامر میں تعلیمی کانفرنس کے عنوان سے سکولوں اور کالجز کا دورہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں