قراقرم یونیورسٹی نے بی اے،بی ایس سی،بی کام پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان، طالبات کی بازی،مجموعی نتائج52.29فیصد,سائنس گروپ میں شفیقہ سعادت نے پہلی،کامرس میں آفشین خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ آرٹس گروپ میں خالدہ بتول نے پہلی پوزیشن حاصل کی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:10

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے،بی ایس سی اور بی کام پارٹ ٹو 2019کے سالانہ امتحانات کے نتائج کاا علان کردیا۔مجموعی نتیجہ52.29فیصد رہا۔نتائج کا اعلان قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے کنٹرولر محمد عارف نے کیا۔ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ شفیقہ سعادت دخترسعادت حسن نی800میں سے 697نمبرلے کر پہلی،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ سادیہ جبین دخترمحمد عباس اختر نے 683 نمبرلے کر دوسری جبکہ اسی کالج کی طالبہ عمیرہ دختر ثناء اللہ نے 658نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کیا۔

جبکہ کامرس گروپ میں ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کی طالبہ افشین دختر عزائب خان نے 1500میں سی1171نمبر لے کر پہلی، کالج اف بزنس منیجمنٹ اینڈ اپلائٹ سائنسز دنیورگلگت کی طالبہ غزالہ اکرم دختراکرام اللہ بیگ نے 1123نمبر لے کر دوسری،اسی کالج کی طالبہ روبیہ نیازی دخترمحمد فقیر نی1121نمبرات لے کر کامرس گرو پ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ خالدہ بتول دختراختر حسین خان نی800میں سے 656نمبرلے کر پارٹ ٹو آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کریم آباد کی طالبہ زہراء خاتون بنت عبدالرحیم نی613نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ رضیہ بتول نے 578نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہی۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے ابی اے،بی ایس سی اور بی کام پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طورپر1943طلبائ شریک ہوئے، جن میں 1016امیدوار کامیا ب قرار پائے۔ نتائج کے مطابق ضلع گلگت کا مجموعی نتیجہ 51.28فیصد، ضلع سکردو کا 55.29فیصد، ضلع غذر49.21،ضلع گانچھے کا 32.69 فیصد، ضلع ہنزہ کا62.502، ضلع دیامر کا9فیصدرہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں