گلگت بلتستان میں انسانی ریڈھوں کا خاتمہ کرکے جدید پش کارٹ ریڈھے متعارف کرائے جارہے ہیں ۔میرٹ کی بنیاد پر انسانی ریڈھے استعمال کرنے والوں کو جدید ریڈھے فراہم کئے جائیں گی ،وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:10

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے سے انسانی ریڈھوں کا خاتمہ کرکے جدید پش کارٹ ریڈھے متعارف کرائے جارہے ہیں جس کیلئے 20 ملین کے منصوبے کی منظوری دی جاچکی ہے۔ میرٹ کی بنیاد پر انسانی ریڈھے استعمال کرنے والوں کو جدید ریڈھے فراہم کئے جائیں گے۔ پھلوں اور دیگر اشیاء کے فروخت کیلئے بھی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق جدید ریڈھے متعارف کرائیں جارہے ہیں۔

ریڈھوں کیلئے مخصوص جگہ کا تعین کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے 50 ملین کے منصوبے کی منظوری دی جاچکی ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد جلد کیاجائے گا جس کے تحت جو لوگ کاروبار کرسکتے ہیں ایسے خصوصی افراد کو باعزت زندگی گزارنے کیلئے 50 ہزار تک کی رقم دی جائے گی اور ان کی تربیت کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

خصوصی افراد میں سے جو کاروبار نہیں کرسکتے ان کیلئے وظیفہ مقرر کیا گیا ہے تاکہ باعزت زندگی گزار سکے اور کسی پر بوجھ نہ بنیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی افراد کو باعزت زندگی گزارنے کیلئے بھرپور وسائل فراہم کرے گی۔ عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ بلاسود قرضوں کے تحت قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلاسود قرضوں کے منصوبے کو مزید وسعت دی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سکیم سے استعفادہ حاصل کرسکیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور روشن مستقبل کیلئے یوتھ پالیسی تیار کی جارہی ہے۔ بہت جلد قانون سازی کی جائے گی۔ کالجوں اور یونیورسٹیز میں سٹوڈنٹس کیئرئر کونسلنگ کے ادارے بنائے جائیں گے جو سٹوڈنٹس کیئرئر کونسل نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں پر مشتمل ہوگی۔

مشاورتی عمل میں نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور بہترمستقبل کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ سوشل ویلفیئر، یوتھ افیئرز، وومن ڈویلپمنٹ اور ہیومن چائلڈ رائٹس کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے تیار کئے جانے والے پیکیج پر عملدرآمد اور یوتھ پالیسی کے بارے میں دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ معاشرے میں سماجی ذمہ داریوں کی آگاہی کے حوالے سے سکول کی سطح سے بچوں کی تربیت کیلئے آگاہی مہم انعقاد کئے جائیں گے۔ تمام سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں کو ہر ماہ ایک گھنٹہ سوشل ورک لازمی قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد نئی نسل میں سوشل ورک کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ترقیافتہ ممالک میں سوشل ورک کے حوالے سے نصاب سکولوں میں پڑھایا جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں اب کسی بھی ہونہار طالب علم کی تعلیم مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے متاثر نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ 6 ملین کی لاگت سے ای روزگار کا منصوبہ شروع کیا جارہاہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو گھر بیٹھے روزگار کا حصول یقینی بنانا ہے جس کیلئے خطیر رقم کی منظوری دی جاچکی ہے۔ بہت جلد ای روزگار منصوبے کے تحت خصوصی کورسز کرائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبے کا پہلا دار الامان تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ 30 دسمبر تک دارالامان کا کام مکمل کیا جائے گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں