قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت پری سینڈیکیٹ اجلاس منعقد، اجلاس میں پہلی بار مرتب کردہ یونیورسٹی سروس رولز پر تبادلہ خیا ل کیاگیا

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:25

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت پری سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ مرتب کردہ یونیورسٹی سروس رولز سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ پری سینڈیکٹ اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ مرتب کردہ سروس رولز ڈرافٹ میں ردوبدل یا پھر کسی قسم کے اضافہ سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی گئی۔اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سروس رولز مرتب کرنے پر سرو س رولز کمیٹی کو مبارک باد پیش کی اور اسے یونیورسٹی کے لیے تاریخی دن قرار دیا۔یاد رہے یونیورسٹی سروس رولز مرتب کرنا موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی اولین ترجحات میں شامل تھے۔سروس رولز ڈرافٹ کو سینڈیکیٹ،سینٹ اجلاس سے منظور کروانے کے بعد باقاعدہ اور قانونی طورپر یونیورسٹی سروس رولزکا حصہ بن جائیں گے۔جس کے بعد ان رولز پر عمل درآمد کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں