ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کا سب ڈویژن دنیور میں ویسٹ منیجمنٹ سنٹر کا دورہ

ہفتہ 16 نومبر 2019 17:00

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل گلگت نوید احمد نے سب ڈویژن دنیور میں ویسٹ منیجمنٹ سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی دنیور، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کو نسل اور ڈی ایم او نے ڈی سی گلگت کو سب ڈویژن دنیور کے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیور شہر کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جا رہی ہے اس کے علاوہ گورو جگلوٹ اور جلال آباد ہفتے میں ایک دفعہ صفائی کے حوالے سے جائزہ لیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی گلگت نے ویسٹ منیجمنٹ سنٹرمیں موجود خراب گاڑیوں کا بھی جائزہ لیا ڈی سی گلگت نے چیف آفیسر ڈسٹر کٹ کو نسل گلگت کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ خراب گاڑیوں کو جلد ازجلد مرمت کرانے کے لیے ہر قسم کے اقدامات اٹھائیں تاکہ سب ڈویژن دنیور کی صفائی ستھرائی میں تیزی آ سکے۔ ڈی سی گلگت نے انچارج /ڈی ایم او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی دنیور کو کہا کہ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ صفائی کا نظام بلا رکاوٹ جاری رہے اس سلسلے میں سیکرٹری صاحب سے بات کر کے سٹاف کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جائے گا۔ ڈی سی گلگت نے اس سلسلے میں اے سی دنیور کو خود ذاتی طور پر تمام عملے اور صفائی کے نظام کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں