نوجوان نسل میں مطالعے کے رجحان کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

پیر 18 نومبر 2019 21:42

نوجوان نسل میں مطالعے کے رجحان کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں مطالعے کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ بڈلف ہاؤس میونسپل لائبریری تاریخی اعتبار سے انتہائی اہم لائبریری ہے۔ مطالعے کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے بڈلف ہاؤس میونسپل لائبریری میں E' 'لائبریری کا نظام متعارف کرایا جائے گا جس کیلئے متعلقہ محکمہ کاغذی کارروائی مکمل کرکے منظوری کیلئے پیش کرے صوبائی حکومت خصوصی وسائل فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ داد جواری خواتین پارک میں بھی لائبریری کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔ ترقیافتہ ممالک میں مطالعے کا رجحان زیادہ ہے لوگ اپنا زیادہ وقت کتابوں کے مطالعے پر صرف کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدقسمتی ہمارے معاشرے میں مطالعے کا رجحان کم ہوتا جارہاہے۔ نوجوان نسل خصوصاً طالب علموں میں مطالعے کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بڈلف ہاؤس میونسپل لائبریری دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بڈلف ہاؤس میونسپل لائبریری کو قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لائبریری کی بہتری اور کتابوں کی تعداد میں اضافے کیلئے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ لائبریری کی ممبر شپ میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے دورے کے موقع پر لائبریری کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کولائبریری سٹاف کی جانب سے اہم کتابوں اور مختلف سیکشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بڈلف ہاؤس میونسپل لائبریری میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے اور سولر پینل نصب کرنے کے احکامات دیئے۔ لائبریری انتظامیہ کی شکایت پر ایسے آفیسران جنہوں نے بڈلف ہاؤس میونسپل لائبریری سے نایاب کتابیں مطالعے کیلئے لیکر گئے اور واپس نہیں کئے ان کی لسٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو کتابوں کی واپسی کیلئے تحریری احکامات جاری کرنے کے ہدایات دیئے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں