قراقرم یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی کے لیے بڑھتی ہوئی آبادی کا چیلنچ کے عنوان پر سیمینار منعقد، مقررین کا بڑھٹی ہوئی آبادی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیدیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 21:55

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی کے لیے بڑھتی ہوئی آبادی کا چیلنچ کے عنوان پر سیمینار منعقد کیاگیا۔سمینار میں پائیدار ترقی کے لیے بڑھتی ہوئی آبادی کا چیلنچ کے عنوان پر طلبہ وطالبات کی جانب سے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیاگیا۔جس کے ذریعے حاضرین میں آبادی میں اضافے کے باعث معاشرے میں پید ا ہونے والے مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

ڈائریکٹر یٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق سیمینار کے مہمان خصوصی قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال،سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ مومن جان سمیت یونیورسٹی کے سینئرمنیجمنٹ و فیکلٹی ممبران،سوشل ویلفیئر ز اینڈ ڈویلپمنٹ کے آفیسران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار کا انعقاد قراقرم یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے سوشل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے کیاتھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی معاشرہ کا لازمی جز ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے اسلام میں بھی تاکید کی گئی ہے۔ لہذا ہمیں معاشرتی معاملات اور معاشرتی ترقی کے حوالے سے تذکر و تفکر کرنے کی اشدضرورت ہے۔

ان سے قبل صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمداقبال،سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ مومن جان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے آبادی میں آئے روز اضافہ کو معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے سد باب کے لیے ہر فرد کو کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ سیمینار میں گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی کے لیے بڑھتی ہوئی آبادی کا چیلنج کے عنوان پر تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرنے والے طلبہ وطالبات میں شیلڈ و دیگر انعامات پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں