والنٹیر فورسز پاکستان گلگت بلتستان کے کے آئی یو چیپٹر کے 14 ممبرز کی فیصل آباد میںوالنٹیر پیس کانفرنس میں شرکت

جمعرات 5 دسمبر 2019 21:55

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) والنٹیر فورسز پاکستان گلگت بلتستان کے کے آئی یو چیپٹر کے 14 ممبرز والنٹیر پیس کانفرنس فیصل آباد میں شرکت کی۔ اس کانفرنس میں پاکستانیت، امن اور یوتھ امپاور منٹ کے حوالے سے بات کی گئی گلگت والنٹیر فورسز پاکستان گلگت بلتستان چیپٹر کے 14 ممبرز صدر عرفان خان کے زیر نگرانی والنٹیر پیس کانفرنس میں شریک ہوئے جس میں پورے پاکستان کے یوتھ والنٹیرز شامل تھے گلگت کی ٹیم اپنی ثقافتی لباس میں ملبوس کانفرنس ہال میں پہنچے تو گلگت کی ٹیم کا پر وقار استقبال کیا گیا۔

کانفرنس کے دورانگلگت کی پوری ٹیم کو بڑی عزت اور حوصلہ افزائی کی گئی جی بی چیپٹر کے وفد نے گلگت میں یوتھ کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور تعلیم اور فنی میدان میں درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی اور 2 ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں 1 ایوارڈ صدر والنٹیئر فورسز پاکستان گلگت بلتستان چیپٹر عرفان خان جس کی انتھک محنت اور قائدانہ صلاحیت کی وجہ سے دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا ایوارڈ کلچر ڈانس کی ٹیم ( انضمام الحق ، سنان علی اور سدیر احمد ) کو اچھا پرفارمنس پر ایوارڈ سے نوازا گیا اس کانفرنس میں محمد ذاکر حفیظ نے اپنی تقریر میں گلگت بلتستان کی امن و سلامتی، سیاحت اور کلچر کی واضح تصویر پیش کرکے پورے کانفرنس کے شرکائ سیاحت کیلئے گلگت کی طرف راغب کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں