وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی امریکن سفیر سے ملاقات. بلتستان یونیورسٹی اور امریکی یونیورسٹیز کے مابین ایکسچینج پروگرام پر بات چیت

جمعرات 5 دسمبر 2019 21:55

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن، امریکن سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور یو ایس ای پی ایف کے اشتراک سے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں منعقدہ ، " اعلیٰ تعلیم میں کوالٹی ایشورنس" کے موضوع پہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر امریکن ایمبیسڈر پال ڈبلیو جان سے ملاقات کی اور بلتستان یونیورسٹی اور امریکی یونیورسٹیز کے مابین کلچرل، سائنسی اور تعلیمی اشتراک پہ اتفاق کیا .

ڈاکٹر نعیم نے امریکن ایمبیسڈر کو موسم گرما میں یونیورسٹی وزٹ کرنے کی باضابطہ دعوت بھی دی. امریکن ایمبیسڈر نے سکردو کے پسماندہ علاقہ میں امریکی عوام کی طرف سے تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرا دی. امریکن ایمبیسڈر نے سکردو اور شمالی علاقہ جات کے قدرتی حسن میں گہری دلچسپی کا اظہارِ کیا اور کہا کہ پاکستان کے اس خوبصورت مقام کو دیکھنے کی وہ دیرینہ خواہش رکھتے ہیں.

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں