سکردو ، قتل کے مجرم کو پھانسی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

پیر 9 دسمبر 2019 13:20

سکردو ، قتل کے مجرم کو پھانسی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) سکردو میں سیشن جج عباس چوپا نے قتل کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم مسمی فدا حسین ولد حاجی مہدی ساکن قمراہ تحصیل گمبہ کو بجرم زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان پھانسی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم فدا حسین نی18 نومبر 2017 کو ایک ریٹائرڈ سپاہی مسمی احمد علی ساکن قمراہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ سکردو کی عدالت میں زیر دفعہ 164ضابطہ فوجداری کے تحت اپنا بیان قلمبند کروایا تھا بعد ازاں مقدمہ کا چالان سیشن جج سکردو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ معزز عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور وکلاء طرفین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ مجرم کو زیر دفعہ 302 پی پی سی کے تحت پھانسی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں