گلگت بلتستان کو پولیو سے ہمیشہ کیلئے پاک کرنے کیلئے ضروری قانون سازی کی جائے گی، حافظ حفیظ الرحمن

اتوار 15 دسمبر 2019 16:45

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو پولیو سے ہمیشہ کیلئے پاک کرنے کیلئے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔پولیو سے پاک گلگت بلتستان کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان سے پولیو کے کیسز رپورٹ نہیں ہورہے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی کاز جیسے اہم مسئلے پر صوبائی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ہمیشہ کیلئے پولیو جیسے مہلک بیماری سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ آئندہ کوئی بچہ پولیو جیسے بیماری کا شکار نہ ہو۔ پولیو ویکسینشن کی افادیت کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے علمائے کرام اپنا کردار ادا کریں۔ تمام مکاتب کے جید علمائے کرام نے پولیو ویکسین کو اسلامی اصولوں کیخلاف قرار نہیں دیا ہے بلکہ پولیو ویکسین کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے فتوے دیئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں