کینسر ہسپتال گلگت بلتستان کی او پی ڈی کو مارچ تک فعال کیا جائے گا، وزیر اعلی گلگت بلتستان

اتوار 15 دسمبر 2019 20:05

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کینسر ہسپتال گلگت بلتستان کی او پی ڈی کو مارچ تک فعال کیا جائے گا۔ گلگت میں کینسر ہسپتال کی تعمیر سے کینسر جیسی بیماری کے پھیلنے کے وجوہات سے متعلق معلومات کینسرکی تشخیص اور فوری طور پر اس خطرناک بیماری کا علاج گلگت بلتستان میں ہی ممکن ہوگا۔

صوبے میں کینسرہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے اس مرض کی تشخیص میں تاخیر ہوتی تھی جس کی وجہ سے پہلے مرحلے میں علاج ممکن نہیں ہوتا تھا۔ اس سے قبل کینسر کے علاج کیلئے بھاری اخراجات ادا کرکے ملک کے دیگر صوبوں میں جانا پڑتا تھا جو ہر ایک کے بس میں نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کینسر ہسپتال کے زیر تعمیر عمارت کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے معیار اور رفتار کو یقینی بنانے پر پاکستان اٹامک انرجی اور دیگر ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اتنا بڑا منصوبہ مقررہ مدت سے قبل مکمل ہورہاہے۔ ماضی میں یہ روایت رہی ہے کہ دس سالوں میں ایک پل تعمیر نہیں ہوتا تھا۔ میگا منصوبوں کی تعمیر سے عوام کی دہلیز پر سہولت میسر آتی ہے اور روزگار کے مواقع ملتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں