پاکستان تحریک انصاف نے گلگت سے اہم وکٹ گرا دی، معروف سماجی شخصیت اور سابق سیکرٹری قانون حفیظ الرحمان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

اتوار 15 دسمبر 2019 20:05

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے غذر سے اہم وکٹ گرا دی،گلگت بلتستان کی معروف سماجی شخصیت سابق سیکرٹری قانون حفیظ الرحمان سے صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان جسٹس(ر)سیدجعفرشاہ نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان جسٹس(ر)سید جعفرشاہ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ الرحمان جیسی قابل شخصیات کی شمولیت سے پارٹی مستحکم ہوگی، اٴْنہیں پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہیں۔ سابق سیکرٹری حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ سید جعفر شاہ کی شخصیت قابل اعتماد ہے، ان کی سربراہی میں گلگت بلتستان مستقبل قریب میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

(جاری ہے)

سید جعفر شاہ کی قیادت میں تحریک انصاف گلگت بلتستان اتحاد واتفاق کا عملی مظاہرہ کرے گی کیونکہ ان کی فہم فراست تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے لئے قابل قبول ہے۔ حفیظ الرحمان نے مزید کہا کہ ضلع غذر کی احساس محرومی کا ازالہ بھی پاکستان تحریک انصاف ہی کرے گی اور ضلع غذر کے نئے اضلاع کی عمل داری بھی پاکستان تحریک انصاف ہی کرے گی۔اس موقع پر کارکنوں کی کشیر تعداد بھی موجود تھی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں