گلگت بلتستان میں آبپاشی سیزن شروع ہونے سے قبل کوہلوں کی بھل صفائی مکمل کرلی جائے گی ،کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ

لله

پیر 17 فروری 2020 22:20

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) گلگت بلتستان میں آبپاشی سیزن شروع ہونے سے قبل کوہلوں کی بھل صفائی مکمل کرلی جائے گی ،تمام متعلقہ ادارے بھرپور تعاون کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ زمینداروں کی سہولت کیلئے آبپاشی سیزن شروع ہونے سے قبل کوہلوں کی بھل صفائی مکمل کرلی جائے گی اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے بھرپور تعاون کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموارکے روز، واسا، فشریز، تعمیرات، روڈ مینٹینیس، واٹر منیجمنٹ، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے زمہ دار آفیسران، میونسپل بلڈنگ سیکشن، اور کوہل سپروائزر کے ہمراہ اہم اجلاس کے موقع پرکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زمینداروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں کہ آبپاشی کے سیزن سے قبل فصلوں کیلئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوہلوں کی صفائی بہت ضروری ہے اس لئے بلدیہ عظمیٰ گلگت اپنے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کوہلوں پائین کی صفائی وقت مقررہ تک مکمل کریں گے اس سلسلے میں تمام ذمہ دار اداروں کے آفیسران آج منگل کے روز دربار ہال میں منعقدہ مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کریں گے ۔

کوہل پائین کی بھل صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عملی اقدامات کرسکیں، اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمٰی گلگت نے مزید کہا کہ بھل صفائی کے ذمہ دار واسا اور محکمہ تعمیرات سمیت محکمہ زراعت اور واٹر منیجمنٹ ہیں، بلدیہ عظمیٰ صر ف کوہلوں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہے جبکہ کوہلوں کی مرمت سمیت دیگر امور محکمہ تعمیرات اور واسا کا کام ہے ۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بھل صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ذمہ دار اداروں کے ساتھ ملکر کام کریں گے تاکہ زمینداروں کو بروقت فصلوں کی آبپاشی کیلئے ضرورت کے مطابق پانی مہیا کیا جاسکے۔اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کے چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر نے بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے کوہلوں کے دیکھ بھال کے ذمہ داروں سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھل صفائی کیلئے تمام اداروں کو اپنی ذمہ داری اٹھانی پڑے گی تاکہ عوامی مسائل بروقت حل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں