پاکستان دنیا میں سیاحت کے لئے ایک انمول ملک ہے ، کینیڈین ہائی کمشنر

منگل 18 فروری 2020 14:31

پاکستان دنیا میں سیاحت کے لئے ایک انمول ملک ہے ، کینیڈین ہائی کمشنر
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) کینیڈین ہائی کمشنروینڈی گلیمور نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں سیاحت کے لئے ایک انمول ملک ہے جس کی انمول ثقافت، گلیشیرز، آبی ذخائر ،ماحولیات، مذہبی و علاقائی سیاحت سے دنیا بھر کے سیاح یہاںکا ر خ کرتے ہیں، گلگت بلتستان سیاحتی اعتبار سے دنیا بھر میں بہترین مقام کی حیثیت رکھتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار کنیڈین ہائی کمشنروینڈی گلیمور نے پاکستان یوتھ آوٹ ر یچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گوجال ہنزہ میں خواتین کی کوہ پیمائی اور گائیڈنگ کورس کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ہائی کمشنر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موسم سرما میں ہونے والے کھیلوں کے لئے کینیڈین حکومت ہرممکن تعاون کرے گی، گلگت بلتستان بالخصوص ضلع ہنزہ اور نگر میں سونو ، گلیشیر اور دیگر سمر کھیلوں کے لئے بہترین علاقہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین پاکستان یوتھ آوٹ ر یچ فاؤنڈیشن و معروف کوہ پیماہ مرزہ علی کے ان کاموں کو قد رکی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے خواتین کو کوہ پیمائی اور گا ئیڈ کے لئے پاکستان بھر سے 20سے زائد خواتین کو تربیت دی جس کے لئے کینیڈا بھر پور تعان کرے گا۔ انہوں نے کہا اہمیں امید ہے کہ یہ پہلا بیج ہو گا جہاں پر خواتین ملکی قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹوار آپریٹرز ، گائیڈز اور کوہ پیمائی کے شعبے میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لئے ایک مثال ہوںگا۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان یوتھ آوٹ ر یچ فاؤنڈیشن و معروف کوہ پیماہ مرزہ علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان والدین، بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی بیٹیوں کو کوہ پیمائی کے علاوہ سیاحت کے مختلف شعبوں میں آگے لانے کے لئے بھر پور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم والدین کو امید دلاتے کے کہ جس طرح میں نے اپنی بہن ثمینہ بیگ کو کوہ پیمائی کے لئے آگے لایا تھا اسی طرح پاکستان بھر کی بہنوں کے لئے اس شعبے میں بھر پور تعاون کروںگا اور اس کے لئے سرکاری و غیر سرکاری سطح پر اس کو فروغ دینے کیلئے کاوشوں کو جاری رکھوں گا۔

تقریب کے اختتام پرکنیڈین ہائی کمشنر اور کوہ پیماہ مرزہ علی نے دو ہفتوں سے جاری خواتین کوہ پیمائی اور گائیڈ شرکاء کوتربیتی کورس کے اختتام پر سرٹیفکیٹ سے نوازا جبکہ بالائی ہنزہ کے علاوہ سیاحتی مقام پھسو کے عوام نے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو روایتی تحائف بھی پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں