گورنر گلگت بلتستان سے عمائدین شگری کلان کے وفد کی ملاقات، علاقائی مسائل سے آگاہ کیا

منگل 25 فروری 2020 14:01

گورنر گلگت بلتستان سے عمائدین شگری کلان کے وفد کی ملاقات، علاقائی مسائل سے آگاہ کیا
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے عمائدین شگری کلان کے وفد نے ممتاز عالم دین شیخ رحیم اللہ حیدری کی قیادت میں گورنر ہاوس سکردو میں ملاقات کی. وفد میں شیخ رحیم اللہ حیدری کے ہمراہ حاجی شفیق ارشد، علی محمد ذاکری اور دیگر عمائدین بھی شامل تھے۔ وفد نے علاقائی مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گورنر نی250بیڈ ہسپتال کیلئے زمین فراہم کرنے پر عمائدین شگری کلان کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ہسپتال کیلئے پہلی ترجیح یہی زمین ہوگی کیونکہ شگری کلان پورے سکردو کیلئے انتہائی موزوں اور قریبی مقام ہے اور یہاں کسی قسم کا کوئی تنازعہ نہیں ہے انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقصد علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے بلاتفریق کام کرنا ہے۔ عمائدین شگری کلان نے گورنر قومی مفاد کے منصوبوں میں تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں