گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ باعث تشویش ہے،سعدیہ دانش

پیر 30 مارچ 2020 22:30

گلگت۔ 30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن میں خدمات سر انجام دینے اور شہادت پانے والے محکمہ صحت کے سینئر سٹاف مالک اشدر کو پیپلزپارٹی گلگت بلتستان اور پوری قوم کی طرف سے سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹس کی تعداد بڑھائی جائے کیونکہ آبادی کے لحاظ سے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور ٹیسٹ کی استعداد کار کو زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیسٹ کے نظام کو موثر اور بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اور جن اضلاع میں کیسز زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں وہاں ہنگامی بنیادوں پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر کورونا وائرس سے بچاو کی تدابیر اور اقدامات اٹھائے جائیں، حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ جو لوگ لاک ڈاون سے بیروزگار ہوئے ہیں ان کی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر ان کی دہلیزپر امداد پہنچائی جائے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں