باہر سے آنے والے طلبہ،طالبات اور دیگر خاندانوں کو سب ڈویژن گلگت اور دنیور میں بنائے گئے مختلف قر نطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا ‘ ڈپٹی کمشنر

اتوار 5 اپریل 2020 18:50

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے باہر سے آنے والے طلبہ،طالبات اور دیگر خاندانوں کو سب ڈویژنگلگت اور دنیور میں بنائے گئے مختلف قر نطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا جس کے لیے ڈی سی گلگت اور اے سی دنیور نے مختلف ہوٹلوں کا دورہ کیا۔ ڈی سی گلگت نے دورے کے دوران مختلف ہوٹلوں کا جائزہ لینے کے بعد ان ہوٹلوں کو قرنطینہ سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا۔

جس میں گلگت بلتستان کے باہر سے آنے والے طلباء ،طالبات اور دیگر خاندانوں کو رکھا جائے گا۔ڈی سی گلگت نے اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کے باہر سے آنے والے افراد رضاکارانہ طور پر اپنی اسکریننگ کو یقینی بنا کر اپنے خاندان اور گلگت بلتستان کو اس ملہک وبا ء سے محفوظ رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام افراد جو گزشتہ ایک مہینے میں ملک کے کسی بھی حصے سے سفر کر کے آئے ہوں اور ان میں کھانسی بخار،جسم درد اور سانس میں تنگی جیسی علامات نمودار ہوں تو وہ فوری چیک اپ کے لیے محکمہ صحت کے ذمہ داران یا ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 05811-920724 پر فوری رابطہ کریں۔

کرونا ایک موذی مرض ہے ہم سب نے ملکر اپنے دفاع کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں