کورونا وائرس کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس، لاک ڈائون میں 14 اپریل تک توسیع اور مستحق افراد کو راشن کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

پیر 6 اپریل 2020 23:55

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) کورونا وائرس کے حوالے سے ایک اعلی سطح اجلاس ہیڈکواٹر فورس کمانڈ نادرن ایریاز گلگت میں منعقد ہوا۔ جس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات اور لاک ڈائون کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلی گلگت بلتستان، فورس کمانڈر، چیف سیکرٹری اور سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاک ڈاون کو 14 اپریل تک توسیع دینے، ملک کے مختلف صوبوں میں پھنسے طلباء کی واپسی اور لوگوں کی حرکت کو کنٹرول کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے اور مستحق لوگوں کو راشن کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ تھور میں سکریننگ کو موثر بنانے اور طبی سہولیات مہیا کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں