وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے نلتر واقع پر جے آئی ٹی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 27 مئی 2020 14:48

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے نلتر واقع پر جے آئی ٹی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے
استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) میڈیا سیل وزیر اعلی گگت بلتستان سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے سکریٹری داخلہ کو نلتر واقع پر جے آئی ٹی بنانے کے احکامات دیئے ہیں۔دہشت گردی ایکٹ کے تحت اس واقع کا ایف آئی آرکیا جائے اور اے ٹی اے کورٹ میں کیس کا ٹرائل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے نلتر واقع میں دو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس واقع کے مجرموں کو قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے گا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں