گلگت بلتستان کے چیمبر آف کامرس کے وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،کرونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وفد نے کرونا وبا پر قابو پانے اور معیشت کا پہیہ پھر سے رواں دواں کرنے پر حکومتی حکمت عملی کی تعریف کی ، وزار ت خارجہ سے جاری اعلامیہ

منگل 22 ستمبر 2020 13:33

گلگت بلتستان کے چیمبر آف کامرس کے وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،کرونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) گلگت بلتستان کے چیمبر آف کامرس کے پانچ رکنی وفدنے زوار اسماعیل صدر امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کی قیادت میں وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں کرونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔وفد نے کرونا وبا پر قابو پانے اور معیشت کا پہیہ پھر سے رواں دواں کرنے پر حکومتی حکمت عملی کی تعریف کی ،وفد نے وزیر خارجہ کو کرونا کے باعث ہونیوالے نقصان اور کاروباری مشکلات سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ، مشکل معاشی حالات اور محدود وسائل کے باوجود، ہم سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو اپناتے ہوئے، کرونا وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں تاجر برادری کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ،انشاء اللہ حالات اب تیزی کے ساتھ بہتری کی طرف جا رہے ہیں ۔وزیر خارجہ نے وفد کو تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔وفد نے تاجروں کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں